مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے پیش نظر آج نوے دن بھی کرفیو جاری ہے، خطے کے سبھی اضلاع میں انتظامیہ کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے 'آج جمعہ کے روز سبھی مساجد و مزاروں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تاکہ لوگ ایک جگہ اکٹھے نہ ہوں اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے'۔
انتظامیہ کا کہنا ہے 'ہم پُرزور کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ سرینگر میں پولیس کی جانب سے ڈرونز کے استعمال سے اعلانات کر کے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت دی جا رہی ہے'۔
انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے 'اس سے پہلے انتظامیہ کی اپیل پر سرینگر میں سبھی مساجد اور مزاروں کو عہدیداران نے زائرین و نمازیوں کی آمد کے لیے بند کر دیا ہے'۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز پورے ملک میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا، اس کے ساتھ ہی اس وبا سے نمٹنے کے لیے 15 ہزاڑ کروڑ روپے بھی مختص کیے گئے ہیں۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ضروری سامان کی خرید و فروخت کی اجازت دی گئی ہے'۔ انتظامیہ نے لوگوں سے تعاون اور آرڈرز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
وہیں دوسری طرف عوام کا الزام ہے کہ پولیس زبردستی انہیں حراست میں لے رہی ہے اور ان کی گاڑیوں کو ضبط بھی کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ لوگوں کے گھروں تک ضروریات کا سامان بھی پہنچا رہے ہیں۔
جموں و کشمر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے اور اس کے باعث سبھی تعلیمی ادارے، مارکٹ، جمنیزیئم، پارکز اور مذہبی مقامات عوام کی آواجاہی کے لیے بند ہیں۔
خطے میں اب تک 13 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں، اور کشمیر کا رہنا والا ایک تاجر اس وائرس سے ہلاک ہو گیا ہے۔