ETV Bharat / state

خلاف ورزی کرنے والوں کا کریک ڈاون جاری - عالمی وبا کروناوائرس

عالمی وبا کروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے جہاں ملک بھر میں اقدامات تیز کئے گئے ہیں وہیں جموں و کشمیر میں اس تعلق سے گزشتہ 16 روز سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کا کریک ڈاون جاری،سینکڑوں مقدمات درج

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 12:03 PM IST

ایک جانب انتظامیہ عوامی مفاد میں جاری لاک ڈاؤن کے لیے سختی برت رہی ہے، وہیں دوسری جانب خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔

جس میں ابھی تک سینکڑوں مقدمات درج کئے جانے کے علاہ متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران کاروائی جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جموں اور کشمیر صوبوں میں لگ بھگ 400ایف آئی درج کئے ہیں جبکہ 600سے زیادہ گاڑیاں ضبط کی ہیں۔

اس کے ساتھ 200سے زائد دکانوں کو سربمہر کرنے کے علاوہ 700افراد بشمول دوکانداروں کو حراست میں لیا یے۔

بدھ اور جمعرات کو یونین ٹریٹری جموں و کشمیر میں پولیس نے مزید 50ایف آئی آر ایسے افراد کے خلاف درج کئے جو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جبکہ 50 افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔

وہیں بیسیوں گاڑیوں کو ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ 2درجن کے قریب دوکانات کو سیل کیا گیا۔ اس طرح اب گزشتہ کل تک جموں و کشمیر میں 19مارچ سے جاری بندشوں اور ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 4سو ایف آئی آر درج کئے جاچکے ہیں جبکہ دونوں صوبوں کے مختلف اضلاع میں 6سو سے زیادہ گاڑیاں ضبط کرنے کے علاوہ 2سو زائد دوکانات سربمہر کیے جاچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.