جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس Covid 19 in J&K کے یومیہ مثبت معاملات میں اضافے کے سبب عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے. وہیں، انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے وضع کئے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 174مثبت معاملات درج کیے گئے جن میں 63معاملات صرف سرینگر ضلع سے درج کیے گئے ہیں، جبکہ مہلک وائرس کے سبب 4افراد کی موت واقع ہوئی۔
سرکاری بیان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موذی وائرس کے سبب فوت ہونے والے افراد میں 3صوبہ کشمیر جبکہ ایک صوبہ جموں سے تعلق رکھتا ہے۔
جموں و کشمیر Jammu and Kashmir میں عالمی وبا کے 174مثبت معاملات کے ساتھ ہی موذی وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3لاکھ 36ہزار 237پہنچ گئی ہے۔
اب تک جموں و کشمیر عالمی وبا کوروناوائرس کے سبب فوت ہونے والے افراد کی تعداد 4470پہنچ گئی ہے جن میں 2285وادی کشمیر کشمیر جبکہ 2185صوبہ جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔