ETV Bharat / state

کورونا وائرس: سری نگر میں لوگوں سے تجاویز طلب - کورونا وائرس کی روک تھام

کورونا وائرس کے بیچ گزر اوقات کرنے کے لئے لوگوں سے تجاویز طلب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ زمینی سطح پر کام کرنے والے ساتھیوں کے بھر پور تعاون سے ہم ضلع کے 13 ریڈ زونوں میں عائد پابندیاں ہٹا پائے ہیں۔

کورونا وائرس: سری نگر میں لوگوں سے تجاویز طلب

author img

By

Published : May 29, 2020, 8:45 PM IST

ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بیچ زندگی بسر کرنے کے لئے ہم تمام متعلقین اور تاجر برادری کے نمائندے کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ایک منصوبہ تشکیل دیا جا سکے۔

شاہد اقبال چودھری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’’وائرس کے بیچ زندگی بسر کرنے کے لئے ہم تمام متعلقین اور تاجر برادری کے نمائندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ایک منصوبہ بنایا جا سکے۔ سری نگر مخصوص تجاویز کا خوش آمدید ہے۔‘‘

انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا ’’سری نگر کے 13 ریڈ زونوں میں حدودی پابندیوں کو ہٹایا گیا۔ عوام الناس اور زمینی سطح پر کام کرنے والے ساتھیوں کا مشکور ہوں۔‘‘

بتا دیں کہ ایک تفصیلی جائزے اور کورونا وائرس کی روک تھام کی کوششوں کے جامع تجزیے کے بعد ضلع ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سری نگر نے ضلع میں تیرہ ریڈ زونوں سے حدودی پابندیاں ہٹانے کو منظوری دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.