ETV Bharat / state

کورونا نے مزید پانچ افراد کی جان لی، اموات کی کل تعداد 176 - ڈاکٹر فاروق جان

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جان نے کہا کہ ہلاک شدہ افراد دیگر امراض میں بھی مبتلا تھے۔

Coronavirus claims four more lives, toll mounts to 175
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 12, 2020, 1:34 PM IST

Updated : Jul 12, 2020, 4:37 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین اور مہلوکین کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ اتوار کو کورونا وائرس سے مزید 5 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ جس کے ساتھ جموں و کشمیر میں وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 176 تک پہنچ گئی ہے جس میں وادی کشمیر میں 159 جبکہ جموں صوبے میں 17 اموات شامل ہیں۔
آج صبح سکمز صورہ میں اس مہلک مرض سے 4 مریضوں کی موت ہوئی۔ فوت ہونے والوں میں کولگام ضلع سے تعلق رکھنےوالی دو خواتین بھی شامل ہیں جن کی عمر بالترتیب 80 اور 47 برس بتائی جارہی ہے۔ جبکہ گاندربل ضلع کے کنگن علاقے کی رہنے والی ایک اور 55 سالہ خاتوں سکمز میں چل بسی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع سرینگر کے گلاب باغ علاقے سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ شخص کی بھی موت واقع ہوچکی ہے۔
سکمز صورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکڑ جان نے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بڈو کولگام کی رہنے والی 80 سالہ معمر خاتون کو گزشتہ ماہ 26 تاریخ کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جبکہ ضلع سے ہی تعلق رکھنے والی 47 سالہ مریضہ کو رواں ماہ 10 جولائی کو ہپسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ ضلع گاندربل کے کنگن علاقے کی مریضہ کو 9 جولائی کو ہسپتال لایا گیا تھا۔ جبکہ گلاب باغ سرینگر سے تعلق رکھنے والے مریض کو 9 جولائی کو سکمز صورہ منتقل کیا گیا تھا ۔جہاں ان چاروں مریضوں کی موت اتوار کی صبح ہوئی۔

ڈاکٹر فاروق جان نے مزید کہا کہ یہ سبھی مریض کورونا متاثرین کے علاوہ دیگر کئی امراض میں مبتلہ تھے۔ جس میں ہائپرٹنشن، نمونیا اور ذیابیطس وغیرہ شامل ہیں۔

ادھر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں 55 سالہ شخص کی کوروناوائرس سے موت ہوئی جس کا تعلق ضلع بڈگام کے چاڈورہ سے تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق فوت ہوا شخص دیگر امراض میں بھی مبتلا تھا۔

Last Updated : Jul 12, 2020, 4:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.