گزشتہ دنوں کی طرح آج بھی وادی کے شہر و دیہات میں احتیاط کے طور سخت ترین بندشیں عائد کی گئی ہیں ۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوڈ 19 کے خطرات کے پیش نظر سرینگر ضلعے میں پابندیاں عائد کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
لوگوں کی نقل وحرکت محدود کرنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ جگہ جگہ پر ناکے لاگر لوگوں کے چلنے پھرنے کے علاوہ نجی گاڑیوں کی آمدورفت پر بھی قندغنیں لگائی جارہی ہیں تجارتی مرکز لال چوک کے ساتھ ساتھ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ انتظامیہ کے احکامات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے مکمل طور غائب ہے۔
کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقوں میں اعلانات کے ذریعے لوگوں سے تلقین کی جارہی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلے اور غیر ضروری بھیڈ بھاڑ کرنے سے بھی اجتناب کریں۔
دوسری جانب کروناوائرس کے احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھ کر روراں ماہ کی 23 تاریخ تک سرکارہ تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم نے تمام اساتذہ کو پہلے ہی تاحکم ثانی گھروں پر ہی رہینے کی ہدایت جارہی کی ہے۔
ادھر لوگوں کی بھیڑ بھاڑ پر نظر رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے ڈرون کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے جموں و کشمیرمیں تعلم ادارے ، ہوٹل، ریستوران، باغات، پارکیں اور دیگر عوامی بھیڑ بھاڑ والے مقامات بند کر دئیے گئے ہیں