انڈین ایئرفورس کے جہازوں نے سرینگر کے مشہور ڈل جھیل کے اوپر اُڑان بھر کے کووڈ 19 وبا سے مقابلہ کرنے والے طبی عملے کی حوصلہ افزائی کی۔
بھارت میں فوج کے تینوں ونگز کے سپاہیوں نے ہزاروں ڈاکٹروں، نرسوں اور میڈیکل اسٹاف، مٹی کھودنے والے اور دوسرے فرنٹ لائن کورونا واریئرس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی بارش کرکے حوصلہ افزائی کی اور سلام پیش کیا۔
واضح رہے کہ کورنا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ بھارت میں بھی لوگ اس وبا سے متاثر ہو رہے ہیں۔
بھارت میں 39 ہزار سے زیادہ لوگ اب تک اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 13 سو سے زاید اموات ہو چکی ہیں۔