ETV Bharat / state

کورونا وائرس: جے کے بینک مرکزی دفتر کے 27ملازمین کی رپورٹ مثبت - جموں و کشمیر میں کورونا وائرس

جموں و کشمیر بینک کے مرکزی دفتر میں 27 ملازمین کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آنے کے بعد وہاں کے بیشتر دفاتر احتیاطی طور بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: جے کے بینک مرکزی دفتر کے 27ملازمین کی رپورٹ مثبت

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 8:55 PM IST

جموں و کشمیر بینک کے سرینگر میں واقع صدر دفتر میں 27 ملازمین کورونا وائرس میں مثبت پائے گئے ہیں، جس کے بعد انتظامیہ نے بینک کے بیشتر دفاتر احتیاطی طور بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے کے بینک کا صدر دفتر ڈلگیٹ میں ایم اے روڑ کے نزدیک واقع ہے جہاں ہزاروں ملازمین کام کر رہے ہیں۔

بینک حکام نے احتیاطی تدابیر کے تحت بیشتر دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم نائب صدور کے آفس اور دیگر اہم دفاتر کھلے رہیں گے۔

ڈاکٹروں کے مطابق بینک کے بیشتر ملازمین کا احتیاط کے طور پر 3 جولائی کو نمونے لئے گئے تھے جن میں 27 ملازمین کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے سبب 151 فوت شدہ افراد میں 137 وادی کشمیر سے تعلق رکھتے تھے جبکہ 14 اموات جموں صوبے سے ہوئی ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدا 9261 پہنچ چکی ہے جن میں 3545 ایکٹو پازیٹو ہیں جبکہ باقی روبہ صحت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.