لاک ڈاؤن سے سڑکیں اور بازار ویران ہوگئے ہیں جبکہ لوگ گھروں میں محدود ہوکر تشویش ناک حالات میں رہ رہے ہیں۔
انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں 77 علاقوں کو ریڈ زون قرار دے کر ان میں لوگوں کی نقل و حمل پر پوری طرح پابندی عائد کی ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں ضروری اشیاء و خدمات لو گوں کے گھروں تک پہنچائی جا رہی ہے۔
پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے سینکڑوں افراد کے خلاف کیسز درج کیے ہیں جبکہ کئی دکانوں و گاڑیوں کو ضبط بھی کیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن سے لوگ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے رضاکار تنظیمیں بھی ان کیلئے سرگرم ہیں۔