گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جموں کشمیر میں 60 افراد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں مثبت معاملوں میں بھی بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج مزید 4788 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مہلک بیماری سے 2500 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
نئے معاملوں کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ 211742 ہو گئی ہے۔ اب تک یوٹی میں اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے 2672 اموات ہوئی ہیں جبکہ 162535 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں 3259 میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔
سرینگر میں آج کچھ حد تک مثبت معاملوں میں کمی ہوئی لیکن آج بھی یہاں 853 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ وہیں بارہمولہ 470، بڈگام444، پلوامہ 325،کپواڑہ131، اننت ناگ 573، بانڈی پورہ 83، گاندربل 55، کولگام 237 شوپیاں میں 88میں یہ وائرس پایا گیا ہے۔
ادھر جموں خطے میں آج 1529 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ضلع جموں میں 634، ادھمپور 181 راجوری 247، ڈوڈہ22، کٹھوعہ 169 سانبہ 66، کشتواڑ 23، پونچھ 82 رامبن 63 اور ریاسی میں 42 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ یوٹی میں اب فعال معاملے چھیالیس ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں۔ اب یہاں 46535 فعال معاملے ہیں۔