ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: ہفتہ کی شام سے 34گھنٹوں کے لیے کورونا کرفیو نافذ - عالمی وبا کورونا وائرس

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس مثبت معاملات میں تیزی سے ہو رہے اضافے کو روکنے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جموں و کشمیر: ہفتہ کی شام سے 34گھنٹوں کے لیے کورونا کرفیو نافذ

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 5:44 PM IST

ایل جی منوج سنہا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سنیچر کی شام آٹھ بجے (یعنی آج) سے پیر کی صج چھ بجے تک کورونا کرفیو نافذ رہے گا۔

ٹیوٹ کے ذریعے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ہے کہ اس دوران سبھی بازار اور تجارتی مراکز بند رہیں گے جبکہ صرف ایمرجنسی خدمات کو ہی نقل و حمل کی اجازت دی جائے گی۔

  • Complete corona curfew to be observed in the Union Territory from 8PM, 24th April (Saturday) till 6AM, April 26 (Monday).
    Essential and emergency services to be allowed. All market, commercial institutions will remain closed.

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) April 24, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انتظامیہ نے گزشتہ دنوں ہی جموں وکشمیر کے تمام تعلیمی اداروں کو بند، جبکہ مارکیٹ اور ٹرانسپورٹ میں آڈ ایون نظام کے تحت 50فیصد کمی لائی ہے۔

دریں اثناء محکمہ صحت نے ہفتہ کو ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے 23ہسپالوں کو کووڈ مریضوں کے علاج و معالجے کے لیے مختص کیا ہے جن میں صوبہ کشمیر سے 15جبکہ صوبہ جموں سے 8اسپتال شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے گزشتہ کئی دنوں سے جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا جبکہ شرح اموات میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز جموں و کشمیر میں قریب 2000مثبت معاملات درج کیے گئے وہیں اس موذی وائرس سے 19اموات بھی ہوئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.