ETV Bharat / state

جموں وکشمیر: مثبت معاملوں کی تعداد 30 ہزار کے پار

آج جموں سے 114 اور کشمیر سے 569 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 6914 ہے۔

Corona cases cross thirty thousand mark in J&K
کوروناوائرس: مثبت معاملوں کی تعداد 30 ہزار کے پار
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 10:39 PM IST

جموں وکشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 683 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 68 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 30717 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 578 ہو گئی ہے۔

آج جموں سے 114 اور کشمیر سے 569 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 6914 ہے۔

میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 165، بارہمولہ 22، کولگام 6، شوپیاں 28، اننت ناگ 41، کپواڑہ 42، پلوامہ 59، بڈگام 52، بانڈی پورہ 113، گاندربل 41، جموں 59، کٹھوعہ 14، راجوری 7، ادھم پور 16، رامبن 1، سامبا 9، کشتواڑ 0، ڈوڈہ میں 2 اور ریاسی میں 4 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔

Corona cases cross thirty thousand mark in J&K
کوروناوائرس: مثبت معاملوں کی تعداد 30 ہزار کے پار

کشمیر میں سری نگر 7412 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 2535، کلگام 1753، شوپیان 1617، اننت ناگ 1946، پلوامہ 2205، کپواڑہ 1724، بڈگام 1974، بانڈی پورہ 1696 اور گاندربل میں 1093 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

جموں صوبے میں جموں ضلع میں 2133، راجوری 801، رامبن 632، کٹھوعہ 695، ادھم پور 680، سامبا 608، ڈوڈہ 352، پونچھ 335، ریاسی 340 اور کشتواڑ میں 186 کیسز ہیں۔

نئے کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 30717 ہو گئی، جس میں کشمیر میں 23955 اور جموں میں 6762 کیسز شامل ہے۔

دریں اثنا آج کووڈ-19 کے مزید 728 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان میں جموں سے 117 اور کشمیر سے 611 افراد شامل ہے۔ صحتیاب ہو چکے افراد کی کل تعداد 23225 ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 'گزشتہ سات ماہ میں عسکریت پسندوں کے 26 اعلیٰ کمانڈر ہلاک'

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.