ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز

آج جموں سے 154 اور کشمیر سے 274 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 7246 ہے۔

Corona cases cross 33 thousand mark in Jammu and kashmir
جموں و کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 33 ہزار کے پار
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 7:44 PM IST

جموں وکشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 428 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 67 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 33075 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 624 ہو گئی ہے۔

آج جموں سے 154 اور کشمیر سے 274 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 7246 ہے۔

میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 78، بارہمولہ 9، کولگام 11، شوپیاں 6، اننت ناگ 14، کپواڑہ 25، پلوامہ 14، بڈگام 27، بانڈی پورہ 65، گاندربل 25، جموں 65، کٹھوعہ 14، راجوری 12، ادھم پور 19، رامبن 6، سامبا 15، کشتواڑ 5، ڈوڈہ میں 4 اور ریاسی میں 2 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔

کشمیر میں سری نگر 8151 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 2649، کلگام 1850، شوپیان 1631، اننت ناگ 2102، پلوامہ 2329، کپواڑہ 1839، بڈگام 2157، بانڈی پورہ 1886 اور گاندربل میں 1207 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

Corona cases cross 33 thousand mark in Jammu and kashmir
جموں و کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 33 ہزار کے پار

جموں صوبے میں جموں ضلع میں 2387، راجوری 832، رامبن 642، کٹھوعہ 744، ادھم پور 731، سامبا 646، ڈوڈہ 374، پونچھ 364، ریاسی 358 اور کشتواڑ میں 196 کیسز ہیں۔

نئے کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 33075 ہو گئی، جس میں کشمیر میں 25801 اور جموں میں 7214 کیسز شامل ہے۔

دریں اثنا آج کووڈ-19 کے مزید 373 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان میں جموں سے 95 اور کشمیر سے 278 افراد شامل ہے۔ صحتیاب ہو چکے افراد کی کل تعداد 25025 ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.