سرینگر: ایس ایم ایچ ایس اور سپر اسپیشلیٹی ہسپتال کے درمیان سال 2019 میں 'اوور برج' تعمیر کرنے کو منظور دی گئی تھی تاکہ مخصوصی علاج و معالجہ اور ضروری ٹسٹ وغیرہ کے لیے مریضوں کو بغیر اس سڑک کو پار کیے رابطہ رابطہ پل کے ذریعے آنے جانے میں آسانی اور راحت پہنچائی جائے، لیکن تقریباً 3 برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی وادی کے ان دو بڑے ہسپتالوں کو جوڑنے والے مذکورہ پل پر کام شروع نہیں ہو پایا ہے، جس کی وجہ سے مریضوں اور تیمارداروں کو مصروف ترین سڑک کے بیچوں بیچ ایک سے دوسرے ہسپتال آنے جانے میں بے حد تکلیف اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Construction of Over Bridge in Srinagar Hospital
وادی کے دو بڑے اہم ہسپتالوں کے درمیان 'اوربرج' بننا خواب تو نہیں ایسے میں تیمار دار بیماروں کو وہیل چیئر یا اسٹریچر پر دن بھر نہ تھنمنے والے سڑک پر ٹریفک دباؤ کی آواجاہی کے بیچ ایس ایم ایچ ایس سے سپر اسپیشلیٹی ہسپتال منتقل کرنے پر مجبور ہیں اور بعض اوقات وہیل چیئر، اسٹریچر دستیاب نہ ہونے کی صورت میں تیمار دار اپنے مریض کو کاندھوں پر لے جانے پر مجبور ہوجاتے ہیں، جوکہ نہ صرف مریض بلکہ تیار دار کے لیے بھی خطرہ ہے کیونکہ سڑک پار کرنے کے دوران حادثہ پیش آنے کا ہمیشہ احتمال رہتا ہے۔Patients suffer in SMHS Hospital سال 2016 میں سپر اسپیشلیٹی ہسپتال کو قابل کار بنائے جانے کے بعد ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے کئی اہم شعبہ جات جیسے کارڈیالوجی، نیرولوجی اور نیفرولوجی وغیرہ کو منتقل کیا گیا وہیں کئی اہم تشخیصی ٹسٹ سپر اسپیشلیٹی ہسپتال میں کرائے جارہے ہیں، جس کے چلتے مریضوں کا ایک سے دوسرے ہسپتال میں آنا جانا رہتا ہے۔Super Specialty Hospital in Srinagar
ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر کنول جیت سنگھ نے 'اور برج' کو بے حد اہم قرار دیتے ہوئے کہا اگچہ منظور شدہ مذکورہ پل کی تعمیر کا کام شروع کرنے کے حوالے سے ہسپتال انتظامیہ نے آر اینڈ بی محکمے کو کاغذی طور کئی مرتبہ گوش گزار بھی کیا، لیکن بدقسمتی سے ایگزیٹو ایجنسی کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔Medical Superintendent SMHS Dr Kanwar Jeet Singh
مزید پڑھیں:
اس حساس معاملے کے تعلق سے جب نمائندے نے آر اینڈ بی کے چیف انجنیئر رفیق احمد رفیق سے فون پر بات کی تو انہوں نے کہا کہ 'اور برج' تعمیر کرنے میں کچھ تکنیکی مسائل حائل تھے تاہم ان کو اب دور کیا جارہا ہے اور چند ماہ کے اندر 'اور برج' پر کام شروع کیا جائے گا۔
سپر اسپیشلیٹی اور ایس ایم ایچ ایس ہسپتال وادی کے اہم طبی اداروں میں شمار ہوتے ہیں اور یہ دونوں ہسپتال ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ ایسے میں تیمار داروں اور مریضوں کی سہولت کے لیے اور برج کی تعمیر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ R&B Chief Engineer Rafiq Ahmed Rafiq