ETV Bharat / state

'جموں کشمیر سے اردو ختم کرنے کی سازش'

عوام اور رہنماوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے کلچر اور اردو زبان کو ختم کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔

'جموں کشمیر سے اردو ختم کرنے کی سازش'
author img

By

Published : Nov 4, 2019, 1:16 PM IST

بھارت کا تاج کہلانے والی ریاست جموں وکشمیر اب فی الحال ریاست نہیں رہی، بلکہ اس کو دوحصوں میں تقسیم کرکے مرکز کے زیر انتظام کردیا گیاہے- یکم نومبر سے باضابطہ اس کا اطلاق ہوچکاہے اور دونوں حصوں یعنی جموں کشمیراور لداخ میں دوالگ الگ لفٹیننٹ گورنر بھی مقرر کردیے گئے ہیں-

'جموں کشمیر سے اردو ختم کرنے کی سازش'
اس سلسلہ میں مختلف سیاسی سماجی رہنماوں نے کہا کہ جموں کشمیر کو یونین ٹریٹری بنانا کتنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے یہ وقت ہی بتائے گا۔انھوں نے کہا کہ ارباب اقتدار ریاست جموں وکشمیر کی 170 برس قدیم تاریخ کو ختم کرنے اور اردو زبان کو ختم کرنے کی بات کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ اردو کو ختم کرنے کے لیے دفاتر میں ہندی اور انگریزی کو لازمی زبان قرار دینا اردو دشمنی کی ایک مثال ہے-انھوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے خصوصی موقف کے ہٹنے،ریاست کی تقسیم، اور اردو کو ختم کرنے کی سازش کے بعد جموں کشمیر کی شناخت پورے طور پر ختم ہوگئی ہے۔

Intro:Body:

rwerwerwerwerw

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.