ETV Bharat / state

Ghulam Nabi Azad Tests Covid Positive: غلام نبی آزاد کورونا سے متاثر - کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں

کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں ۔ جموں و کشمیر میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران کورنا کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ Azad tests covid positive

Ghulam Nabi Azad tests covid  positive: غلام نبی آزاد کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 1:43 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد کا کووڈ کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس کی اطلاع انہوں نے آج اپنے ٹویٹر ہینڈل پر دی، انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 'وہ کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں اور گھر میں قرنطینہ میں ہیں''

  • I have tested covid positive today and is under home quarantine.

    — Ghulam Nabi Azad (@ghulamnazad) June 21, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ معاملات لگاتار بڑھ رہے مزید 32 افراد کی رپورٹ مثبت۔ جموں و کشمیر میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران کورنا کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کے روز مزید 32 مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اتوار کے روز جموں ضلع میں 17، سری نگر میں 10، بارہ مولہ میں 3اور بڈگام میں دو افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔ اُن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ سے کسی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ Covid 19 in jk

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دس کورونا مریض صحت یاب ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت جموں وکشمیر میں کل ملا کر 163مریض اس وائرس میں مبتلا ہے جس میں سے 109جموں اور 54کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔دریں اثنا کورونا کے یومیہ معاملات میں غیر معمولی اضافہ سے لوگوں میں ایک دفعہ پھر فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ڈاکٹروں نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ کووڈ ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل کریں تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 194.76 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 194 کروڑ 76 لاکھ 42 ہزار 992 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 7584 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36 ہزار 267 ہو گئی ہے۔

یہ متاثرہ معاملوں کا 0.08 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 2.26 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3791 لوگ کووڈ سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 26 لاکھ 44 ہزار دو مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.70 فیصد ہے۔ زشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 لاکھ 35 ہزار 50 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 85 کروڑ 41 لاکھ 98 ہزار 288 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Ghulam Nabi Azad on J&K Land Sale:'جموں وکشمیر میں زمین خریدنے کی بات تو سب نے کہی، لیکن زمین کی قیمت نہیں بتائی گئی'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.