ETV Bharat / state

Congress Celebrates kargil Poll Victory کانگریس نے سرینگر میں کرگل انتخابات میں جیت کا جشن منایا - سرینگر میں کانگریس کا جشن

نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مشترکہ اتحاد نے ایل اے ایچ ڈی سی- کرگل انتخابات میں 26 میں سے 21 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ان انتخابات کے لئے 4 اکتوبر کو پولنگ ہوئی تھی جن میں مجموعی طور پر ووٹنگ کی شرح 77.61 فیصد درج ہوئی تھی۔

congress-celebrates-kargil-election-victory-at-party-headquarters-srinagar
کانگریس نے سرینگر میں کرگل انتخابات میں جیت کا جشن منایا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 10:28 PM IST

کانگریس نے سرینگر میں کرگل انتخابات میں جیت کا جشن منایا

سرینگر: کانگریس پارٹی نے پیر کے روز سرینگر کے پارٹی ہیڈ کوارٹر پر لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل انتخابات میں کامیابی کا جشن منایا۔اس موقع پر پارٹی لیڈران و کارکنان مٹھائیاں بانٹ رہے تھے اور 'راہل جی آگے بڑھو ہم تمہارے ساتھ ہیں' کے نعرے لگا رہے تھے۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے کہا کہ کرگل میں لوگوں نے جمہوریت کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بھارت جوڑو یاترا کے اثرات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں یہ اثرات نہ صرف جموں وکشمیر میں بلکہ ملک بھر میں دیکھیں جائیں گے۔

پارٹی کے ایک اور رہنما نے بتایا کہ ہمیں کوئی شک نہیں کہ جب بھی یہاں انتخابات ہوں گے کانگریس جیت کر ابھرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اچھی طرح جانتی ہیں کہ کانگریس اپنے مخالف نظریات کی وجہ سے بی جے پی کے ساتھ کبھی اتحاد نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں: NC Congress Celebrates kargil Poll Victory: کرگل انتخابات، جموں میں این سی، کانگریس لیڈران نے منایا جشن

قابل ذکر ہے کہ لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل کے پانچویں انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مشترکہ اتحاد نے شاندار جیت درج کی ہے۔

نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مشترکہ اتحاد نے 26 میں سے 21 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ان انتخابات کے لئے 4 اکتوبر کو پولنگ ہوئی تھی جن میں مجموعی طور پر ووٹنگ کی شرح 77.61 فیصد درج ہوئی تھی۔
9 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی تنسیخ اور جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے بعد یہ کرگل میں ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلے انتخا بات ہیں جس میں کانگریس اور این سی اتحاد نے جیت درج کی ہے۔

واضح رہے کہ کرگل میں پہاڑی کونسل کو جولائی 2003 میں معرض وجود میں لایا گیا۔
30 کونسلروں پر مشتمل ٹیم میں 26 کونسلر اپنے اپنے حلقوں سے منتخب ہوتے ہیں جبکہ باقی چار کونسلر اقلیتی اور خواتین کے منتخب کئے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.