ETV Bharat / state

سرینگر کی معروف آبگاہ "چونٹ کول" کی زبوں حالی - چونٹ کول

کشمیر وادی میں قدرتی آبگاہوں کا دائرہ دن بدن سکڑتا جارہا ہے۔ یہاں کی تاریخی جھیلوں کے آس پاس غیر قانونی قبضے سے آلودگی میں بھی تشویش ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

سرینگر کی معروف آبگاہ "ژوٹ کوہل" کی زبوں حالی

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 7:38 PM IST

Updated : Mar 18, 2021, 1:10 PM IST

کشمیر کی اکثر تاریخی آبی پناگاہیں زبوں حالی کی داستان پیش کر رہی ہیں جبکہ آبی گزر گاہوں کی حالت بھی نہایت ہی ابتر بنی ہوئی ہے۔
آبی گزر گاہ "چونٹ کول" (ژونٹھ کول) کسی زمانے میں صاف و شفاف پانی کے لئے کافی مشہور ہوا کرتی تھی۔ ڈل جھیل کو دریائے جہلم سے جوڑنے والی اس نہر کے بیچ سیاح شکارہ میں سیر کیا کرتے تھے۔ لیکن افسوس آج کی تاریخ میں یہ خاموش موت مر رہی ہے۔ کوڑا کرکٹ، گندگی اور غلاظت کی وجہ سے یہ آبی گزر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل ہوگئی ہے۔

سرینگر کی معروف آبگاہ "چونٹ کول" کی زبوں حالی
ڈل جھیل میں پانی کی سطح بڑھ جانے کی صورت میں اس نہر کو استعمال میں لایا جاتا ہے۔ حکومت کی عدم توجہ کے باعث جہاں"چونٹ کول" ناگفتہ بہہ حالت سے گزر رہی ہے۔ وہیں، خود غرض عناصر نے بھی اس میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے ۔ گھروں سے نکلنے کچرے کو اسی کی نظر کیا جاتا یے جس کی وجہ سے یہ غلاظت اور آوارہ کتوں کی آمجگاہ بن چکی ہے۔گزشتہ مختلف ہائیوں سے اس آبی گزرگاہ کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کے نتیجے میں آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔انتظامیہ شہر سرینگر کو سمارٹ سٹی بنانے کے دعوے تو کر رہی ہے لیکن ان آبی پناہ گاہوں اور نہروں کی جامع منصوبہ بندی کے بغیر سمارٹ سٹی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا زرا مشکل ہے۔لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ "چونٹ کول" کے تحفظ کے حوالے سے ابھی تک کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا تھا تاہم لاڈا کی جانب سے اس سال نہر کی تجدید و مرت اور صفائی ستھرائی کے لئے پلان مرتب دیا گیا ہے۔لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف انجنئیر فروز کے احمد نے چونٹ کول کی شان رفتہ کو بحال کرنے کی خاطر محکمہ یو ای ای ڈی اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں سے بھی تعاون طلب کیا ہے۔

Last Updated : Mar 18, 2021, 1:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.