سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کو جے کے اے ایس، جے اینڈ کے سیکرٹریٹ سروس اول اور سروس- دوم کے خواتین افسران کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایات کی انکوائری اور ان سے نمٹانے کے لیے ایک داخلی شکایت کمیٹی تشکیل دی ہے۔Sexual Harassments in Offices In workplace
اس حوالے سے جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے جاری کیا گیا ہے ۔کمیٹی کے پریذائیڈنگ آفیسر مندیپ کور کمشنر سکریٹری محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت راج ہے۔ وہیں کمیٹی کے باقی چار ممبران ریحانہ بتول سکریٹری، عوامی شکایات، پروین کمار ایڈیشنل سکریٹری محکمہ داخلہ، محکمہ سماجی بہبود کے ذریعہ نامزد کردہ این جی او کا نمائندہ اور پریذائیڈنگ آفیسر ممبر کے تعاون سے منتخب کردہ کوئی دوسرا ممبر شامل ہونگے۔
یہ حکم نامہ کام کی جگہ پر خواتین کی جنسی ہراسانی (روک تھام، ممانعت اور ازالہ) ایکٹ 2013 کے سیکشن 4(1) کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ کمیٹی کو خواتین کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایات کی انکوائری اور نمٹانے کا کام سونپا گیا ہے۔