سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے کان کنی ڈیلر لائسنس، کریشر یونٹ اور کان ہولڈرز کیلئے قلیل مدتی پرمٹ کیلئے آن لائن درخواست دینے سے متعلق’ویب پورٹل‘ تیار کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کو منظوری دی گئی ہے۔ Permit For mining and crusher unit holders
محکمہ جیالوجی اینڈ مائننگ کے سیکریٹری امیت شرما کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا منرل ڈیلر لائسنس, ہولڈرز، کریشر یونٹ اور کان ہولڈرز کو قلیل مدتی پرمٹ کیلئے آن لائن فارم جمع کروانے کی اجازت دینے کے لیے ایک متحرک ویب پورٹل تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل دینے کو منظوری دے دی گئی ہے۔اور مزکورہ کمیٹی کواگلے 10روز میں اپنا کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ web portal online application
حکم نامے کے مطابق 10رکنی کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ کریں گے ۔ جبکہ کمیٹی میں سٹیٹ انفارمیٹکس افسر،این آئی سی, انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ کشمیر ،انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ جموں ، ضلع منرل افسر جموں ، سانبہ ، بارہمولہ ،انچارج جی جی ،فسٹ ، سوم اور این آئی سی کی جانب سے نامزد کوئی بھی رکن مذکورہ کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ Online application for mining dealer license
یہ بھی پڑھیں :Enquiry ordered into alleged embezzlement:جی پی ایف میں 29 لاکھ کی ہیرا پھیری، تحقیقا ت کا حکم