ETV Bharat / state

Commission for Backward Classes : پسماندہ طبقات کمیشن کی مدت میں توسیع - جموں و کشمیر پسماندہ طبقات کمیشن کی مدت میں توسیع

جموں و کشمیر انتظامیہ نے تین رکنی پسماندہ طبقات کمیشن کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کرنے کے حوالہ سے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔

extended
extended
author img

By

Published : Mar 18, 2023, 3:38 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) : جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ جی ڈی شرما کی سربراہی میں سابق پولیس آفیسر منیر احمد خان اور سابق انڈین فاریسٹ سروس آفیسر پر مبنی سماجی اور تعلیمی طور پسماندہ طبقات کمیٹی (کمیشن) کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع عمل میں لائی ہے۔ محکمہ قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق کمیشن کی مدت 19مارچ کو ختم ہو رہی تھی، جس میں مزید چھ ماہ تک توسیع لائی گئی۔

کمیشن کی ایک ایسے وقت میں توسیع عمل میں لائی گئی جب وہ درج فہرست قبائلی ذاتوں اور دیگر ذاتوں میں نئے قبائل، طبقات کو شامل کرنے کے بارے میں اپنی سفارشات پیش کرنے کے بعد پسماندہ علاقے کی ریزرویشن کے معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر یو ٹی میں ریزرویشن قوانین کے تحت آر بی اے زمرے میں ملازمتوں اور پیشہ ورانہ کورسز میں داخلوں میں 10 فیصد ریزرویشن ہے۔ جموں وکشمیر انتظامیہ کے ذریعے 19 مارچ 2020 کو اس کی تشکیل کے بعد کمیشن میں یہ تیسری توسیع ہے۔

جموں وکشمیر کی حکومت کو پیش کی گئی اپنی سفارشات میں پینل نےپہاڑیوں،کولوں اور دیگر قبائل برادریوں کے لئے ایس ٹی کا درجہ اور والمیکیوں کے لئے ایس سی درجہ دینے کی سفارش کی ہے۔ پینل نے جموں وکشمیر کی سماجی ذات کی فہرست میں 15 نئے طبقات/ کمیونیٹیز کو شامل کرنے کی بھی سفارش کی ہے جن کا نام ’’دیگر پسماندہ طبقات‘‘ رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: OBC Reservation in JK: کشمیر پنڈتوں اور سکھوں کو او بی سی ریزرویشن دیے جانے کا امکان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.