پلوامہ (جموں کشمیر) : ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر، پلوامہ نے ضلع ’’ممکن اسکیم‘‘ کے تحت ضلع بھر کے بینفشریز میں 13 چھوٹی کمرشل گاڑیاں اور ایک مسافر گاڑی تقسیم کیں۔ یہ گاڑیاں ایک تقربی کے دوران منعقد کی گئیں جس میں کی صدارت ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کی جبکہ اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود رہے۔
ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے ممکن اسکیم کے تحت فینفیشریز میں چابیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ’’ممکن اسکیم‘‘ مشن یوتھ پروگرام کا ایک حصہ ہے، جو جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں بے روزگار نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے وضع کی گئی۔ اس پہل کے تحت چھوٹی کمرشل گاڑیوں کو آن روڈ قیمت پر 20 فیصد سبسڈی فراہم کی جاتی ہے، جو حکومت جموں و کشمیر اور گاڑیوں کے مینوفیکچررز کی جانب سے مشترکہ طور پر فنڈ کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: Vehicles Distributed Under MUMKIN Scheme: ممکن اسکیم کے تحت مستحقین میں کمرشل گاڑیاں تقسیم
اب تک پلوامہ ضلع میں ممکن اسکیم کے تحت 266 کیسوں کو منظوری دی جا چکی ہے۔ اس موقع پر مزید کہا گیا کہ مختلف مواقع پر 143 چھوٹی کمرشل گاڑیاں تقسیم کی گئی ہے جس نے فینفیشریز کی زندگیوں پر مثبت تبدیلی لائی ہے اور وہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مستحکم ہوکر اپنی روزی روٹی کمانے کے اہل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ڈی سی پلوامہ نے عوام الناس خاص کر نوجوانوں سے از خود روزگار کمانے کے لیے حکومتی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔