سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر غضنفر علی نے اتوار کے روز تجارتی عمارتوں کے مالکان کو ہدایت دی کہ وہ 15 روز کے اندر اندر پارکنگ کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں- انہوں نے متنبہ کیا کہ جہاں تجارتی عمارتوں میں پارکنگ کے اصولوں کی خلاف ورزی پائی جائے گی انہیں سیل کیا جائے گا-
ایس ایم سی کمشنر نے تجارتی عمارتوں کے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ 15 دن کے اندر اندر پارکنگ کی جگہیں خالی کریں ورنہ ایس ایم سی حکام انہیں سیل کردیں گے۔ انہوں نے ایس ایم سی کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ سروے کریں اور مجموعی خلاف ورزیوں کی اطلاع دیں، تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جاسکے-
اس سلسلے میں کمشنر نے پبلک نوٹس جاری کرنے کے علاوہ کمرشل بلڈنگ مالکان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردی ہے۔ ایک آرڈر کے مطابق تمام وہ تجارتی عمارتیں جن میں پارکنگ سلاٹس نہیں ہیں یا پارکنگ کی جگہوں کو پارکنگ کے بجائے دیگر چیزوں کے استعمال میں تبدیل کر چکے ہیں، انہیں 15 دن کے اندر ایسی جگہوں کو پارکنگ کی جگہوں میں تبدیل کرنے کی اطلاع دی گئی ہے ورنہ انہیں ایس ایم سی کے ذریعہ سیل کردیا جائے گا۔
کمشنر نے کہا کہ ایس ایم سی کو اطلاعات موصول ہورہی ہے کہ مالکان جن میں شاپنگ کمپلیکسز، آفس عمارتیں، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز وغیرہ کے لئے عمارتوں کی اجازت حاصل کرچکے ہیں تاہم وہ کھلے عام پارکنگ کے اصولوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا اگر مذکورہ عمارتوں کے مالکان پارکنگ کے اصولوں پر عمل نہیں کرتے ہیں تو مذکورہ عمارت کو بغیر کسی اطلاع کے سیل کردیا جائے گا۔
'پارکنگ کے اصولوں کی خلاف ورزی پر عمارت کو سیل کیا جائے گا' - جموں و کشمیر