ETV Bharat / state

کشمیر میں سردی کا زور جاری، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ، پہلگام سرد ترین جگہ - Pahalgam coldest place

کشمیر میں سردی کی شدید لہر کی شروعات ہوگئی ہے۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پہلگام سب سے سرد علاقہ رہا ہے،جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Jammu Kashmir Weather

Cold weather continues in Kashmir
Cold weather continues in Kashmir
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 1:42 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں سردی کا زور مسلسل جاری ہے۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات درج ہوئی ہے۔ادھر سرینگر کے کئی علاقوں میں بدھ کی صبح بھی دھند چھائی رہی جس سے صبح کے وقت گھروں سے نکلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سری نگر مختار احمد کا کہنا ہے کہ سرینگر میں صبح کے وقت دھند چھائی رہنے کا سلسلہ 27 نومبر تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کامشہور سیاحتی مقام پہلگام سب سے سرد علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے منفی 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ ادھر خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موسم سرما کے پیش نظر ہسپتالوں میں تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 23 نومبر کو وادی کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد 24 سے 26 نومبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کی ہی توقع ہے۔ موصوف ترجمان نے کہا کہ وادی میں 27 سے 30 نومبر تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں ماہ رواں کے آخر تک موسم بڑے پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.