ETV Bharat / state

وادی کشمیر میں مسلسل بارش، سردی میں اضافہ - علاقے میں سردی میں اضافہ

وادئ کشمیر میں گزشتہ رات سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ علاقے میں سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

وادی کشمیر میں مسلسل بارش، سردی میں اضافہ

author img

By

Published : Oct 17, 2021, 5:26 PM IST

وادئ کشمیر میں گزشتہ رات سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ علاقے میں سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ ہفتہ کی رات سے وادی بھر میں درمیانی درجے کی بارش مسلسل جاری ہے۔

وادی کشمیر میں مسلسل بارش، سردی میں اضافہ

بارش کے ساتھ ہی سردی کی شروعات بھی ہو چکی ہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات پہننے شروع کر دئے ہیں۔ وہیں سرینگر میں چھابڑی فروش و دکانداروں نے گرم ملبوسات کی خرید و فروخت کی شروعات بھی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے میدانی علاقوں میں درمیانی درجہ کی بارش ریکارڈ کی گئی۔ وادی میں پیر کے دوپہر تک موسم ابر آلود رہنے کے امکانات ہیں۔ جس دوران میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ اکتوبر 19 تا 22 تک موسم خشک رہنے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سید علی شاہ گیلانی کے پوتے کو سرکاری ملازمت سے فارغ کردیا گیا

واضح رہے کہ سرینگر میں 2.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ درجہ حرارت 11.3 درج کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.