ETV Bharat / state

Weather Update Kashmir کشمیر میں سردی کی لہر جاری، اگلے دس دنوں تک موسم خوشگوار - جموں و کشمیر موسم تازہ اپدیٹ

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار نے کہا کہ وادی میں رواں ماہ کے آخر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔Cold Wave Intensified in Kashmir

Etv Bharatcold-wave-will-intensify-in-kashmir-weather-to-remain-dry-for-the-next-10-days-says-met
کشمیر میں دن بدن ٹھنڈ کی لہرمیں اضافہ ہوگا، اگلے دس دنوں تک موسم خوشگوار
author img

By

Published : Nov 23, 2022, 4:52 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار نے کہا کہ وادی میں رواں ماہ کے آخر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ خشک موسم کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے اور سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی ہے۔cold wave in Kashmir

کشمیر میں دن بدن ٹھنڈ کی لہرمیں اضافہ ہوگا، اگلے دس دنوں تک موسم خوشگوار

انہوں نے کہا کہ سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی ہے جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈجو معمول سے 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وہیں گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ درج کیا گیا۔Minus Temperature in kashmir

سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار نے کہا کہ لداخ کے قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: Weather Update Kashmir سنیچر کے دوپہر بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشنگوئی

انہوں نے کہا کہ وادی میں آگلے دس دنوں تک موسم خوشگوار رہے گا جبکہ ٹھنڈ کی لہر میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ بالائی علاقوں میں احتیاط برتے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر لیہہ قومی شاہراہ کے زوجیلا پاس ۔ مغل روڈ، بانڈی پورہ گریز روڈ میں پھسلن ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ان راستوں پر احتیاظط برتنی ہوگی۔MET deputy director dr muqhtar

ڈاکٹر مختار نے کہا وادی میں ٹھنڈی کی لہر میں اضافہ ہونے کے سبب لوگوں کو گیس ہیٹرس اور بجلی پر چلنے والے الات کو صحح انداز میں استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.