ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی کی لہر تیز - کشمیر میں درجہ حرارت

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ Dry weather in Kashmir

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی کی لہر تیز

author img

By

Published : Nov 12, 2022, 12:50 PM IST

Updated : Nov 12, 2022, 1:23 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج ہو رہی ہے جس سے لوگ شدید سردی محسوس کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی کے بالائی علاقوں میں 13 اور14 نومبر کو کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارش ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی درج ہوئی ہے اور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ Weather forecast in Kashmir

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Temperature in Kashmir

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی8.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا وادی میں ہفتے کی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 12, 2022, 1:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.