ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں سردی کی لہر میں اضافہ، سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ - کشمیر میں موسم کی پیشن گوئی

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 12.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Minimum Temperature in Leh

کشمیر میں سردی کی لہر میں اضافہ، سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 11:18 AM IST

سری نگر: وادیٔ کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں سلسلہ جاری رہتے ہوئے سری نگر میں رواں سیزن کی اب تک کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔ قبل ازیں سری نگر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجۂ حرارت منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوئی تھی۔ Cold wave increases in Kashmir

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے1.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Winter Tourism In Kashmir کشمیر کے ہوٹلز موسم سرما میں سیاحوں کے لیے تیار

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 7 دسمبر تک موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کی توقع ہے۔ دریں اثنا وادی میں منگل کو بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔ Weather Forecast in Kashmir

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.