ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں زمستانی ہواؤں کا زور جاری، پہلگام سرد ترین مقام

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 11:14 AM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 25 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد وادی میں 26 سے30 دسمبر تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔ weather forecast in Kashmir

کشمیر میں زمستانی ہواؤں کا زور جاری، پہلگام سرد ترین مقام

سرینگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ زمستانی ہواؤں کا زور تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا جس سے اہلیان وادی گوناگوں مشکلات سے دو چار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرینگر میں 22 دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Pahalgam coldest place in Valley

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں منفی13.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ Temperature in Ladakh

یہ بھی پڑھیں: Srinagar Witnessed Coldest Night of Season: سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 5.5 ڈگری سیلسیس

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 25 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 26 سے30 دسمبر موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 اور27 دسمبر کو ہلکی برف باری اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے مغل روڈ، زوجیلا، کرناہ اور سادھنہ ٹاپ پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاہم وادی میں فی الوقت بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بتادیں کہ وادی میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلاں بر سر اقتدار ہے یہ چلہ 21 دسمبر سے31 جنوری تک تخت نشین رہ کراپنے زور کا مظاہرہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتا ہے۔ weather forecast in Kashmir

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.