ETV Bharat / state

کشمیر میں سردی کا زور برابر جاری، سرینگر میں سرد ترین رات درج Kashmir Weather - ای ٹی وی بھارت خبر

گرمائی دارالحکومت سرینگر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب رواں سیزن Srinagar witnesses Season's Coldest Night کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ At minus 2.5°C ریکارڈ کیا گیا۔

Kashmir Weather
سرینگر میں سرد ترین رات درج
author img

By

Published : Dec 1, 2021, 5:11 PM IST

Updated : Dec 1, 2021, 7:18 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں گرچہ موسم خشک ہے لیکن شبانہ درجہ حرارت Night Temperature مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔

گرمائی دارالحکومت سرینگر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ Season's Coldest Night ہوئی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ At minus 2.5°C کیا گیا۔

بتادیں کہ قبل ازیں سری نگر میں 23 نومبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹٰ گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں پانچ دسمبر سے برف وباراںSnow Fall کی پیش گوئی کر دی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں چار دسمبر سے مغربی ہواؤں کا اثر پھیل سکتا ہے جن کے اثرات سے پانچ دسمبر کو جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم یہ ہوائیں زیادہ قوی نہیں ہوں گے جس کے باعث بھاری برف باری کے امکانات نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میدانی علاقوں میں دو سے تین انچ جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں زیادہ سے زیادہ ایک فٹ برف جمع ہوسکتی ہے۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Kashmir Weather: کشمیر میں ایک بار پھر ٹھنڈ میں اضافہ، پہلگام سرد ترین جگہ

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا وادی میں بدھ کو بھی موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی سی دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگوں کو پارکوں ، صحنوں اور دکان تھڑوں پر لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

سردی سے بچنے کے لئے لوگوں کو گرم لباس میں ملبوس دیکھا گیا اور دفتروں، دکانوں اور دیگر کام کی جگہوں پر گرمی کے آلات جیسے ہیٹروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

لوگوں کا الزام ہے شہر و گام میں بجلی کی آنکھ مچولی رہی سہی کسر پوری کر دیتی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Dec 1, 2021, 7:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.