ETV Bharat / state

سرینگر میں کوکون کی نیلامی شروع، ملک بھر سے لوگوں کی آمد

ملک بھر میں ریشم کے کیڑے پالے جاتے ہیں، لیکن جموں و کشمیر میں جو کوکون تیار ہوتا ہے وہ پورے ملک میں تیار ہونے والے کوکون سے منفرد ہے۔

cocoon
cocoon
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 7:24 PM IST

جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں انتظامیہ کی جانب سے کوکون کی نیلامی شروع کی گئی ہے، اس بیچ متعدد اضلاع سے لوگ یہاں اپنی پیداوار کی نیلامی کرنے آئے ہیں۔

ملک میں سب سے منفرد کوکون کو خریدنے کے لیے متعدد ریاستوں سے لوگ کشمیر پہنچے ہیں، حالانکہ اس بار کووڈ-19 کی وجہ سے بہت کم لوگ کوکون کی خریداری کے لیے آئے ہیں۔

سرینگر میں کوکون کی نیلامی شروع

کوکون اصل میں ریشم کے کیڑے تیار کرتے ہیں، جموں و کشمیر میں کافی تعداد میں لوگ اس کاروبار سے جڑے ہوئے ہیں، لوگ کیڑوں کو نرسری سے خریدتے ہیں اور پھر اپنے گھروں میں شہتوت کے پتوں کی خوراک سے پالتے ہیں، جس کے بعد کیڑے کوکون بناتے ہیں اور پھر انہیں فروخت کیا جاتا ہے۔ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیریکلچر محمکہ میں بھی بھاری مقدار میں ریشم کے کیڑے پالے جاتے ہیں۔

ملک بھر میں ریشم کے کیڑے پالے جاتے ہیں، لیکن جموں و کشمیر میں جو کوکون تیار ہوتا ہے وہ پورے ملک میں تیار ہونے والے کوکون سے منفرد ہے۔

کوکون کے ایک خریدار نے بتایا 'ہم بیس سال سے مسلسل کوکون خریدنے آرہے ہیں، رواں سال کووڈ-19 کی وجہ سے تھوڑی پریشانی کا بھی سامنا ہوا ہے'۔

وہیں ایک دوسرے خریدار نے کہا 'کوکون بنگال، مہاراشٹر اور بنگلور میں بھی ہوتا ہے، لیکن کشمیر کا کوکون سب سے منفرد ہے'۔

خریدار کوکون خریدنے کے بعد اس سے ریشم نکالتا ہے، ریشم نکلنے کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک میں اسے بھیجا جاتا ہے اور ریشم کی مدد سے کپڑے، ساڑیاں وغیرہ بنائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
اتراکھنڈ : جموں و کشمیر کے طلبا کے لیے اسپیشل گریونس سیل قائم

رواں سال خطے میں خریدار کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے جموں و کشمیر انڈسٹریز کو نیلامی کا کام سونپا گیا ہے، کوکون کو چار حصوں اے، بی، سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں اے گریڈ کا کوکون 975 روپے جبکہ بی گریڈ کا کوکون 675 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسکے علاوہ سی اور ڈی گریڈ کا کوکون بنگال سے آئے کاروباری خریدیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.