کشمیر وادی میں تازہ برفباری کے پیش نظر کلسٹر یونیورسٹی نے آج یعنی 9 جنوری کو لیے جانے والے امتحان کو موخر کیا ہے۔
کلسٹر یونیورسٹی کے ترجمان پروفیسر میر خورشید احمد نے بتایا کہ بھاری برفباری کے پیش نظر وادی کشمیر میں پیدا شدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کی جانب سے 9 جنوری کو لیے جانے والے انڈر گریجویٹ اور پرفیشنل امتحانات بشمول بی ٹیک پہلا سمسٹر اور بی ٹیک پانچواں سمسٹر کو فی الحال ملتوی کر دیا جاتا ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ ملتوی شدہ امتحانی پرچے کے لیے نئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کشمیر میں پھر سے برفباری شروع
واضح رہے کہ برفباری کی وجہ سے وادی میں معمولات زندگی بُری طرح متاثر ہوئی تھی، گزشتہ دو روز سے موسم میں کافی تبدیلی آئی ہے اور معمولات زندگی پٹری پر آنا شروع ہو گئی ہے۔ 3 جنوری کو لگاتار چار روز تک برفباری ہوئی اور وادی میں کسی طرح کے امتحانات منعقد نہیں ہو پائے۔