سرینگر: وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں مزید بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ ادھر بارشوں سے وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے جس سے لوگوں کو گرمی سے راحت نصیب ہوئی ہے۔weather update۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ میں12.7 ملی میٹر، پہلگام میں 10.3 ملی میٹر، کپوارہ میں 8.7 ملی میٹر اور قاضی گنڈ میں 12.6 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔ Kashmir weather update
دریں اثنا وادی میں بارشوں کے باعث شبانہ درجہ حرارات میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر کم سے کم درجہ حرارت19.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت14.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا رتھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت17.8 ڈگری سینٹی گرٰڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : Heavy Rains in Anantnag: اننت ناگ میں موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال