ETV Bharat / state

URS Sheikh Abdul Qadir Jeelani: شیخ عبدالقادر جیلانی (رح) کے عرس کی اختتامی تقریب آج - عرس شیخ عبدالقادر جیلانی

وادی کشمیر میں شیخ سید عبدالقادر جیلانی کے عرس پاک کی نسبت سے خصوصی محفلیں آراستہ کی جاتی ہیں۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 12:28 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر): پیران پیر حضرت شیخ سید عبد القادر جیلانی(رح) کے عرس پاک کی اختتامی تقریب تین نومبر جمعہ کو سرینگر میں آستان عالیہ دستگیر صاحبؒ خانیار میں نہایت ہی عقیدت و احترام اور تزک واحتشام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقعے پر شیخ سید عبد القادر جیلانی (رح) کی پاک سیرت، علمی مقام اور ان کے روحانی کمالات پر واعظین و مبلغین روشنی ڈالیں گے جب کہ دن بھر درود و اذکار اور خاص دعائہ مجالس کا اہتمام بھی جاری رہے گا۔ جب کہ نماز جمعہ کے بعد تبرکات کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔

ادھر، اسی طرح کی تقریب کا اہتمام درگاہ غوثیہ رہباب صاحب (رح) عالی کدل میں کیا جا رہا ہے جہاں پر مولوی ریاض احمد ہمدانی حضرت محبوب سبحانی شیخ سید عبد القادر جیلانی (رح) کی پاک سیرت، علمی اور روحانی کمالات پر وعظ وتبلیغ فرمائیں گے۔ نماز جمعہ کے بعد موئے پاک غوث الاعظم (رح) کے دیدار سے زائرین کو فیضیاب کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Urs Sheikh Syed Abdul Qadir Jeelani: پیران پیرؒ کے عرس کے موقع پر خانیار میں تبرکات کی نشاندہی

یاد رہے کہ ہر برس پیران پیر شیخ سید عبد القادر جیلانیؒ کا عرس پاک ربیع الثانی کی گیارہ تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ کشمیر میں بھی محبین اولیاء کی جانب سے بھی وادی کے طول و ارض میں تقاریب و اجتماعات کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ گزشتہ ہفتے آستان عالیہ دستگیر صاحبؒ خانیار، سرائے پائین میں منعقدہ تقاریب میں وادی کے طول و ارض سے آئے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ختمات المعظمات، درود و اذکار اور نعتیہ محافل کا انعقاد کیا گیا جبکہ اوراد قادریہ اور ’’یا شیخ سید عبدالقادر شیئا للہ‘‘ کا خصوصی ورد بھی کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.