ETV Bharat / state

جی ایم سی سرینگر میں کلاسز 15 مئی تک معطل - گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر

نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام انٹر گریجویٹ کورسز کی کلاسز فی الحال اگلے ماہ کی 15 تاریخ تک معطل کی جارہی ہیں جبکہ نرسنگ کالج بھی بند رہے گا۔

جی ایم سی سرینگر میں کلاسز 15 مئی تک معطل

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 5:56 PM IST

جموں وکشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر نے سبھی کورسز کے لیے کلاسز 15 مئی تک معطل کر دی ہیں۔

جی ایم سی انتظامیہ نے ایم بی بی ایس، بی ایس سی پیرامیڈکس کے علاوہ نرسنگ اور دیگر کورسز کی کلاسز 15 مئی تک بند کر دی ہیں۔ جی ایم سی سرینگر کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر ایک نوٹفیکیشن جاری کی گئی ہے۔

نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے 'تمام انٹر گریجویٹ کورسز کی کلاسز فی الحال اگلے ماہ کی 15 تاریخ تک معطل کی جارہی ہیں جبکہ نرسنگ کالج بھی بند رہے گا۔ البتہ طے شدہ شڈیول کے مطابق آن لائن موڈ کے ذریعے طلبہ کی کلاسز جاری رہیں گی'۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر کی نوکر شاہی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے سبھی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کو 15مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں جنازے پر 20 افراد، گھر میں کسی تقریب پر 50 افراد اور گھر سے باہر منعقد ہونے والی تقاریب میں محض 100 افراد کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.