ETV Bharat / state

سول سوسائٹی گروپ کشمیر کے دو روزہ دورے پر

دارالحکومت دہلی سے سول سوسائٹی گروپ کشمیر کے دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچ گئے ہیں۔ گروپ کے ارکان ایک نجی ہوٹل میں مختلف لوگوں سے ملاقات کریں گے۔

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 1:57 PM IST

نئی دہلی سے سول سوسائٹی گروپ (Citizen Consultative Group) کشمیر کے دو روزہ دورے پر آج سرینگر آرہے ہیں جس دوران وہ یہاں سماجی کارکنان اور دیگر لوگوں سے ملاقات کریں گے۔

اس گروپ کی قیادت سینٹر فار ڈائلاگ اینڈ ریکنسالیشن (CDR) کی چیئر پرسن سشوبہ بھاروے کر رہی ہیں اور ان کے ہمراہ سابق بحری فوج کے افسر کپل کاک اور صحافی و سماجی کارکن بھارت بھوشن شامل ہیں۔

اس دورے سے متعلق ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سشوبہ بھاروے نے بتایا کہ وہ آج سرینگر پہنچ گئے ہیں اور وہ یہاں ایک نجی ہوٹل میں مختلف لوگوں سے ملاقات کریں گے۔

حالیہ دنوں بھارت اور پاکستان کے مابین رشتے استوار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور متوقع ہے کہ یہ گروپ یہاں کے لوگوں سے اسی تعلق سے رائے جاننے کی کوشش کرے گا۔

غور طلب ہے کہ اس گروپ نے ماضی میں بھی وادی کشمیر کا کئی بار دورہ کیا ہے اور یہاں مختلف انجمنوں اور تاجروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.