سرینگر: ہر سال کی طرح امسال بھی بھی جموں و کشمیر میں کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور عیسائی برادری سے وابستہ افراد نے مختلف چرچ میں حاضری دے کر اپنے رسم و رواج کے ساتھ تقاریب میں شرکت کی اور دعاؤں کا اہتمام کیا۔ اس دوران سیاحتی مقام گلمرگ میں قائم چرچ میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے حاضری دیکر کرسمس کا تہوار منایا۔ یہاں پر گزشتہ دنوں سے ہی چرچ کو سجانے کا کا م جاری تھا اور آج صبح سے ہی عیسائی برادی سے وابستہ سیاحوں نے چرچ میں حاضری دی۔ Christmas Celebrated Across the Kashmir
وہیں دوسری جانب وادی میں کرسمس کے حوالے سے سب سے بڑی تقریب سرینگر کے چرچ میں منائی گئی جہاں پر عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں بچے اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھے، نے چرچ میں حاضری دیکر خصوصی دعائیوں کا اہتمام کیا اور بچوں کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔
واضح رہے کہ عیسائی مذہب میں یہ بات مقبول ہے کہ حضرت عیسیٰ مسیح کے یوم پیدائش کے موقع پر سنٹاکلاز بچوں میں تحائف اور مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں، یہ روایت صدیوں سے چلی آ رہی ہے اور اس دن سنٹاکلاز کی پوشاک زیب تن کئے کوئی رضاکارانہ طور پر بچوں میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کرتا ہے۔ اس دوران کرسمس کے موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے علاو ہ دیگر سیاسی لیڈران نے عیسائی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ کرسمس ایک سالانہ تہوار ہے جو یسوع مسیح کی پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار بنیادی طور پر 25 دسمبر کو دنیا بھر کے اربوں لوگوں کے درمیان مذہبی اور ثقافتی جشن کے طور پر منایا جاتا ہے۔کرسمس کے دن بہت سے ممالک میں ایک عام تعطیل ہوتی ہے۔ عیسائیوں کی اکثریت مذہبی طور پر مناتی ہے۔