ETV Bharat / state

China to Skip G20 Meet in Kashmir سرینگر میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں چین کا شرکت سے انکار - Chinese Foreign Ministry Spokespersons Statement

22 سے 24 مئی تک سری نگر میں ہونے جارہے جی ٹونٹی تقریب میں شرکت کرنے سے چین نے انکار کردیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ متنازع علاقوں میں منعقدہ کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

جی 20 اجلاس میں چین شریک نہیں ہوگا
جی 20 اجلاس میں چین شریک نہیں ہوگا
author img

By

Published : May 20, 2023, 8:33 AM IST

سرینگر: چین جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ہونے والے G-20 اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ چین نے جمعہ کو کہا کہ وہ اگلے ہفتے جموں و کشمیر کے سری نگر میں مجوزہ G20 ٹورازم ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ چین 'متنازعہ علاقے' میں کسی بھی قسم کے اجلاس کے انعقاد کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ہم ایسے پروگرامز میں شرکت نہیں کریں گے۔

بھارت 22 سے 24 مئی تک سری نگر میں تیسرے G20 ٹورازم ورکنگ گروپ کی میزبانی کرے گا۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے بدھ کو کہا کہ سری نگر میں G20 اجلاس جموں و کشمیر کے لیے اپنی حقیقی صلاحیت دکھانے کا ایک بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں ہونے والی اس تقریب سے ملک اور دنیا کو ایک مثبت پیغام جائے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "چین متنازع علاقوں میں کسی بھی قسم کے جی 20 اجلاس کے انعقاد کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ہم ایسی میٹنگز میں شرکت نہیں کریں گے۔"

مزید پڑھیں: G20 Summit In Kashmir جی ٹوئنٹی اجلاس کے بارے میں مشکوک آئی ایس ڈی نمبرات افواہیں پھیلا رہے ہیں، کشمیر پولیس

آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان اور چین اس سے قبل بھی جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کو لے کر بیانات دے چکے ہیں۔ ان دونوں ممالک کے بیانات کو بھارت نے مسترد کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.