ETV Bharat / state

Child Rights Commission in JK جموں و کشمیر میں چائلڈ رائٹس کمیشن محض کاغذوں میں

گزشتہ برس اکتوبر میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے یو ٹی کے لیے چائلڈ رائٹس کمیشن کا قیام کیا تھا۔ تاہم تقربیاً چار ماہ گزرنے کے بعد بھی ابھی تک اس کمیشن کے چیئرپرسن اور ممبران کا انتخاب عمل میں نہیں گیا، جس کی وجہ یہ کمیشن محض کاغذات پر ہی مبنی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 10, 2023, 8:07 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے لئے چائلڈ رائٹس کمیشن کے قیام کو گزشتہ برس اکتوبر میں منظوری دی تھی اور اس کے لئے قوانین اور دیگر ضروری لوازمات کو مرتب کیے تھے۔لیکن چار ماہ گزرنے کے بعد بھی کمیشن کے چیئرپرسن اور ممبران کے انتخاب کا عمل ابھی تک نہیں ہوا،جس کی وجہ یہ کمیشن محض کاغذات پر ہی مبنی ہے۔

انتظامیہ نے اس کمیشن کے چیئرپرسن اور ممبران کا انتخاب کرنے کے لئے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا کی زیر صدارت تین رکنی سلیکشن کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔ارون کمار مہتا کے علاوہ اس کمیٹی میں انتظامی سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود اور محکمہ قانون کو ممبران بنایا گیا تھا، لیکن اس کمیٹی نے ابھی تک چیئرپرسن اور ممبران کے انتخاب کا عمل شروع بھی نہیں کیا ہے۔

کمیٹی کو چیئرپرسن اور ممبران کے عہدوں کے لیے اشتہار شائع کرنا ہے، جس کے بعد اس شعبے میں مہارت رکھنے والے امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا، لیکن کمیٹی نے آج تک اس ضمن میں کوئی پہل نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں: Child Rights Commission in JK جموں و کشمیر میں چائلڈ رائٹس کمیشن کے قیام کو منظوری

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن یونین ٹریٹری میں بچوں کے تحفظ اور ان کے آئینی حقوق کی پاسداری کے لیے کام کرے گا اور بچوں کے ساتھ کسی بھی زیادتی کے خلاف کارروائی کرے گا۔کمیشن کے قوانین بین الاقوامی چائلڈ رائٹس تنظیموں کے معیار کے مطابق ہوں گے، جس سے بچوں کو معیاری تحفظ وضع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کمیشن کے دفاتر کشمیر اور جموں میں ہوں گے، جبکہ چیئرپرسن و ممبران کی مدت تین سال کی ہوگی۔کمیشن یونین ٹریٹری میں بچوں کے حقوق و تحفظ کے لیے بیداری و جانکاری اور نگرانی کرے گا اور بچوں پر کسی بھی ہراسانی یا زیادتی کے متعلق شکایات کی سنوائی کے بعد اس کا ازالہ کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.