ETV Bharat / state

G20 meeting جی ٹوئنٹی اجلاس کے لیے مخصوص کردہ مقامات کو تبدیل کرنا خارج از امکان، چیف سیکریٹری

چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے واضح کیا کہ جی ٹوئنٹی اجلاس کے حوالے سے جن مقامات کی نشاندہی کی گئی انہیں تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 20, 2023, 10:44 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ہفتہ کے روز بتایا کہ سری نگر آج جتنا حسین و جمیل دکھائی دے رہا ہے ماضی میں اس کی نظیر ملنا مشکل ہے۔انہوں نے بتایا کہ جی ٹوئنٹی کے حوالے سے سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ چیف سیکریٹری نے واضح کیا کہ جی ٹوئنٹی اجلاس کے حوالے سے جن مقامات کی نشاندہی کی گئی انہیں تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہو ں نے کہاکہ سری نگر کی خوبصورتی سب کے سامنے عیاں ہے اور میں یہ دعوئے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ایسا کھبی دیکھنے کو نہیں ملا تھا۔ان کے مطابق اس سے یہاں کے سیاحتی شعبے کو فروغ ملے گا۔

چیف سیکریٹری نے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2018-19میں نو ہزار پروجیکٹ مکمل کئے گئے جبکہ اس کے بعد 92ہزار پروجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر تعمیر وترقی کے کام شروع کئے گئے ہیں۔ جی ٹوئنٹی اجلاس کے بعد بھی تعمیر وترقی کے کام جاری رکھنے کے بارے میں چیف سیکریٹری نے کہاکہ کام ہر صورت میں جاری رہیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں چیف سیکریٹری نے کہاکہ پائین شہر میں بھی تعمیر وترقی کے کام شروع کئے گئے ہیں اور ہیرٹیج مقامات کو بھی ترقی سے ہمکنار کیا جارہا ہے۔ جی ٹوئنٹی مقامات کو تبدیل کرنے کے بارے میں جب چیف سیکریٹری سے سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ مخصوص کردہ مقامات کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir G 20 Summit جی 20 اجلاس کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.