سرینگر (جموں و کشمیر): امسال 23 جنوری کو ڈاکٹروں کی طرف سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی شکایات کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں نئے میڈیکل کالجوں کے ڈائریکٹر کارڈنیشن ڈاکٹر یشپال شرما کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جب کہ کمیٹی میں اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی کی نوڈل افسر صنم منصور کو ممبر سیکریٹری، ڈاکٹر مصباح صمد میڈیکل افسر کو رکن مقرر کیا گیا ہے۔ نامز کمیٹی کے ارکان کی تبدیلی کے حوالہ سے محکمہ صحت و طبی تعلیم نے اس ضمن میں باضابطہ طور ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔
اس کے علاوہ کمیٹی کے چیئرمین کسی مخصوص شعبے کے ماہر کو بھی کمیٹی میں بطور رکن شامل کر سکتا ہے۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ دیگر قواعد و ضوابط ایسے ہی رہیں گے جو کہ رواں برس 23 جنوری قائم کی گئی کمیٹی کے لیے مقرر کئے گئے ہیں۔ صرف نامزد کمیٹی کے ارکان میں ہی تبدیلی لائی گئی ہے۔
ادھر، سرکاری اہسپتالوں اور دیگر طبی اداروں کے باہر دوا فروشوں کی جانب سے فراہم کی جارہی ادویات کی مسلسل جانچ کی جا رہی ہے ایسے میں حال ہی میں فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول محکمہ نے جموں وکشمیر میں 20 مختلف ادویات کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ان کے استعمال، خرید و فروخت یا اسٹاک کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول نے اس کے علاوہ مزید 37 ادویات کو ’’مس برانڈگ‘‘ کی وجہ سے غیر معیاری قرار دیا ہے۔ مس برانڈگ کے زمرے میں لائی گئی ادویات میں میڈیکل سپلائز کارپوریشن کی جانب سے اہسپتالوں کو سپلائی کیے جانے والے فولک ایسڈ بیچ نمبر TFC 2002AL کے علاوہ دیگر ادویات بھی شامل ہیں۔