سرینگر: ایک اہم پیش رفت کے تحت جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل افسر پی کے پولے نے منگل کے روز مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 77 شہری بلدیاتی اداروں کی ریزرویشن تجویز کے مسودہ کی نقاب کشائی کی۔ پانچ صفات پر مشتمل نوٹیفکیشن میں چیف الیکٹورل افسر نے یو ایل بی میں خواتین، شیڈول کاسٹ اور شیڈول ٹرائب کے لیے وارڈز کے ریزرویشن کی تجویز کی نقاب کشائی کی ہے۔ وہیں رواں مہینے کی چار تاریخ کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تجویز پر اعتراضات اور تجاویز آئندہ سات روز میں سی ای او کے دفتر میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ Municipal Election in Jammu and Kashmir
یہ بھی پڑھیں:
سی ای او نے نوٹیفکیشن میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے لیے خواتین کے لیے مخصوص 25 وارڈس کی تجویز پیش کی ہیں۔ وہیں جموں میونسپل کارپوریشن میں 25 وارڈس خواتین کے لیے، جب کہ دس شیڈیول کاسٹ اور دو شیڈیول ٹرائب کے لیے مخصوص رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ وہیں سرکاری ذریعہ کے مطابق، جموں و کشمیر میں اکتوبر مہینے کے آخر میں یا نومبر مہینے کے آغاز میں میونسپل انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جا سکتا ہے۔ وہیں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ابھی تک کوئی بھی قیاس منظر عام پر نہیں آیا ہے۔
قبل ازیں جموں و کشمیر میں چیف ایکزیکٹیو آفیسر نے سرینگر میونسپل کارپوریشن میں خواتین کے لیے پچیس وارڈز ریزرو کرنے کی تجویز پیش کی، جب کہ جموں میونسپل کارپوریشن میں خواتین کے لیے پچیس وارڈ، درج فہرست ذاتوں کے لیے دس اور درج فہرست قبائل کے لیے دو کو ریزرو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تجویز پر اعتراضات اور تجاویز اگلے سات دنوں میں سی ای او کے دفتر میں داخل کی جا سکتی ہیں۔ جے ایم سی اور ایس ایم سی کی میعاد اس سال انتیس اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے اور تکنیکی طور پر انتخابات کارپوریشنوں کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہونے چاہئیں۔
اس سلسلے میں سکریٹری، جے ایم سی، پرمیندر کور نے کہا کہ جموں و کشمیر میں میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات غالباً انتیس اکتوبر سے پہلے ہوں گے کیونکہ ہم قدم بہ قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔ پہلے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کی گئی، پھر ریزرویشن کی تجویز جاری کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ سب اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جموں و کشمیر میں میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات وقت پر شفاف طریقہ سے ہوں گے۔