نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ Omar Abdullah In Ramban نے کہا کہ حیدرپورہ انکاؤنٹر Hyderpora Encounter میں مارے گئے رامبن کے عامر ماگرے Aamir Magray کی لاش ان کے اہل خانہ کو ملنی چاہیے۔
عمر عبداللہ نے ضلع رامبن کے گول میں پارٹی کے کاکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں ووٹ کے بٹوارے کی سازشیں رچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی نشستوں کی سرنو حد بندی کو لے کر بھی لوگوں کو آپس میں لڑوانے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 'جو کچھ ہم سے پانچ اگست 2019 کو چھینا گیا 5th August 2019 ہم اس کو واپس حاصل کرکے ہی دم لیں گے'۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ’اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر کو کس طرف دھکیلا جا رہا ہے یہ ہمارے سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سابق صدر کا کہنا ہے ’آج کے حمکرانوں کے ارادے کیا ہیں اور وہ کیا کرنا چاہتے ہیں یہ بھی ہماری سمجھ سے باہر ہے صرف یہ کہا جا رہا ہے کہ سال 2018 تک یہاں کچھ بھی نہیں ہوا تھا‘۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دفعہ370 ہٹانے کے بعد امن اور ترقی کا وعدہ J&K Development کیا گیا جو کہیں نظر ہی نہیں آتا ہے۔
ان کا کہنا ہے ’بد قسمتی کی حد یہ ہے کہ ایک بے گناہ کی لاش حاصل کرنے کے لئے احتجاج کرنا پڑتا ہے۔ گول کے ہی عامر ماگرے جو روز گار کے لئے سرینگر گیا تھا، کو ہندوارہ میں دفنایا گیا‘
عمر عبداللہ نے کہا کہ جو کچھ ہم سے پانچ اگست 2019 کو چھینا گیا ہم وہ حاصل کرکے ہی دم لیں گے کیونکہ یہ انصاف اور سچائی کی لڑائی ہے۔
انہوں نے کہا ’ کشمیری عوام کو احتیاط سے کام لینا ہوگا کیونکہ دلی دو سازشیں رچا رہی ہے ایک الگ الگ نتظییمیں بنا کر لوگوں کے ووٹ کا بٹوارا کیا جا رہا ہے اور دوسرا اسمبلی نشستوں کی حد بندی Delimitation Of J&K Assembly Seats کو لے کر جموں کے لوگوں کو کشمیریوں کے ساتھ لڑوایا جائے گا‘۔
موصوف رہنما نے کہا کہ لداخ کے لوگوں کا نوکریوں، زمین اور اسکالر شپ کا حق برقرار رکھا گیا لیکن جموں و کشمیر میں ڈومیسائل قانون لاگو کیا گیا۔
مزید پڑھیں:Hyderpora Encounter: شہری ہلاکتوں کے خلاف عمر عبداللہ دھرنے پر بیٹھے
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد جب نیشنل کانفرنس کی حکومت آئے گی تو سب سے پہلے عارضی ملازموں کے مسائل کو حل کیا جائے گا اور ڈی ڈی سی ممبروں کو ان کے اختیارات دئے جائیں گے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ انکے سیاسی مشیر تنویر صادق علی محمد ساگر،عبدالغنی ملک ،رتن لال گپتا اعجاز جان اور ضلع صدر رامبن سجاد شاہین ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد شان نے شرکت کی۔
کنونشن میں ہزاروں کی تعداد میں مقامی کارکنان اور عوام نے شرکت کی ۔اس دوران مختلف نیشنل کانفرنس لیڈران نے عمر عبدللہ کو مقامی مسائل سے آگاہ بھی کرایا۔
وہیں ڈی ڈی سی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد شان DDC Chairperson Ramban نے ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کو محض ایک ڈرامہ قرار دیا اور عوام کے لیے کٹھ پتلی پنچائت کا ڈھانچہ بنایا گیا ہے۔
دورے کے دوران عمر عبداللہ نے رامبن کے سیریپورہ سنگلدان میں عامر ماگرے کے گھر پہنچ کر انہیں تعزیت پیش کی۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلدعامر لطیف ماگرے کو لاش کو ان کے اہل خانہ کو سونپے جائے تاکہ ان کے اہل خانہ اسلامی طریقے سے ان کے آبائی علاقے میں ان کی تدفین کر سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس اس مصیبیت کی گھڑی میں عامر ماگرے کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔