کشمیر کرائم برانچ نے پیر کے روز ڈیلی ویجرز یونین جموں و کشمیر کے ایک خود ساختہ صدر کے خلاف چارج شیٹ دائر کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم محکمہ دہی ترقی کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے سابق وزیر اعلی جموں و کشمیر عمر عبداللہ کے نام کا فرضی لیٹر پیڈ استعمال کرتا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ کورٹ آف فارسٹ مجسٹریٹ سرینگر میں اننت ناگ کے انزوالا سے تعلق رکھنے والا ملزم غلام محمد وانی کے خلاف دفعہ 420،468،471 آر پی سی کے تحت مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 32/2014) کے تحت چارج شیٹ پیش کیا گیا۔
یہ مقدمہ سابق وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ سے 2014 میں عمر عبداللہ کے فرضی لیٹر پیڈ کے استعمال سے متعلق موصولہ شکایت کے نتیجے میں درج کیا گیا تھا۔
“ملزم نے اس وقت کے وزیر اعلی عمر عبداللہ کے فرضی لیٹر پیڈ بنائے تھے اور وہ محکمہ دیہی ترقی میں کام کر رہے عارجی ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے اُن لیٹر پیڈس کا استعمال کر رہا تھا۔