سرینگر: سنٹرل بیرویو آف انویسٹی گیشن کے انسداد رشوت خوری ونگ نے جموں و کشمیر گرامین بینک کے سابق برانچ منیجر کے خلاف لون میں خرد برد کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔J&K Grameen Bank Lone Scam
سی بی آئی سرینگر کے بیان کے مطابق گرامین بنک برانچ مرگنڈ پٹن میں تعینات سابق منیجر اشتیاق احمد پرے نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر فرضی کاغذات بناکر کروڑ روپے کے کار لون جاری کیے تھے۔ یہ معاملہ سنہ 2014 سے 2018 کے درمیان کا ہے۔ Fake Documents in Car Scam Lone Case
مزید پڑھیں:
سی بی آئی کا مزید کہنا ہے کہ اس ضمن میں انہوں نے آج گرامین بینک کے متعلقہ برانچ اور مذکورہ افسر کے گھر پر چھاپہ مارا جس دوران کچھ اہم کاغذات اور دیگر مواد ضبط کیے گئے۔ CBI Raids J&K Grameen Bank
ان کا کہنا کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں اس معاملے میں کچھ گرفتاری بھی متوقع ہے۔