سرینگر: سنٹرل بیرو آف انویسٹی گیشن(سی بی ائی) نے آج کشتواڑ ضلع میں دریائے چناب پر زیر تعمیر کیرو پاور پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں سرینگر سمیت ملک کے پانچ شہروں میں سولہ مقامات پر چھاپے مارے جن افراد کے گھروں میں چھاپے مارے گئے ہیں، ان میں سینیئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری بھی شامل ہیں۔ CBI Raids in Different Locations
نوین چودھری سابقہ جموں و کشمیر کاڈر کے سینیئر آی اے ایس افسر تھے جو گذشتہ 26 برسوں سے جموں و کشمیر میں تعینات تھے۔ گزشتہ ماہ ان کو ریاست میزورام منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نوید چودھری سابق فائنانشل کمشنر رہ چکے ہیں اور اس دوران وہ چناب ویلی پاور پروجیکٹس لمیٹڈ کمپنی کے چیئرمین بھی تھے۔
سی بی آئی کے ایک بیان کے مطابق یہ چھاپے سرینگر، جموں، پٹنہ، ممبئی اور دلی میں سولہ مقامات ایجنسی کے مختلف ٹیموں نے ڈالے۔ اس کے علاوہ سی بی آئی نے روپن پٹیل چیئرمین اینڈ منیجنگ ڈائریکٹر آف پٹیل انجینئرنگ لمیٹڈ ممبئی، وجے گپتا اور امریندر کمار سنگھ سے بھی پوچھ تاچھ کی۔
سی بی آئی نے رواں برس اپریل میں کیرو پاور پروجکٹ کی تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر مقدمہ درج کیا اور تحقیقات شروع کی تھی۔ ان مبینہ بے ضابطگی کا پردہ فاش سابق جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
جن افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ان میں نوین چوندھی، دو سابقہ ڈائریکٹر اور کیرو پروجکٹ کے سول کاموں کو تعمیر کرنے والی کمپنی کے علاوہ دیگر متعلقہ افراد شامل ہے۔