ETV Bharat / state

CBI Raids RTO Office Srinagar: سی بی آئی کا ریجنل ٹرانسپورٹ آفس سرینگر پر چھاپہ

author img

By

Published : May 6, 2022, 3:41 PM IST

سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس سرینگر کے دفتر پر چھاپہ مارا جس دوران اہم کاغذات اور قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔Cbi Raids RTO Office Srinagar

CBI conducts raid at RTO office in Srinagar
سی بی آئی نے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس سرینگر میں چھاپہ مارا

سرینگر: سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس سرینگر میں فراڈ ہونے کی مسلسل شکایتیں موصول ہونے کے بعد سی بی آئی کی ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم نے سرینگر میں قائم ٹرانسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے بتایا کہ نئی گاڑیوں اور باہری ریاستوں کی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے رجسٹریشن میں بھاری پیمانے پر خرد برد کی شکایات موصول ہونے کے بعد سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کی ٹیم نے ریجنل ٹرانسپورٹ دفتر پر چھاپہ مارا۔ Cbi Raids RTO Office Srinagar

ذرائع نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ آفس میں بڑے پیمانے پر خرد برد ہوا ہے اور اس جعلسازی میں بعض افسران کے نا م بھی سامنے آئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس سری نگر میں یہ فراڈ ہو رہا تھا اور اس میں کئی بڑے بااثر افسران کے نام بھی سی بی آئی کے سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا کہ چونکہ سی بی آئی نے چھاپہ ماری کے دوران اہم کاغذات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا، لہذا آنے والے دنوں کے دوران مرکزی تفتیشی ایجنسی کی جانب سے گرفتاریاں بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:

ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کے ایک سینئر عہدیدار نے چھاپہ ماری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعے کو علی الصبح سی بی آئی ٹیم نے دفتر پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم نے کچھ کاغذات بھی ضبط کئے جب کہ آفیسران نے چھاپے کے دوران سی بی آئی ٹیم کے ساتھ بھر پور تعاون فراہم کیا ۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.