ETV Bharat / state

Protest Against Inflation in Srinagar: ’آشا ورکرز، کیجول لیبررز کو اجرتوں سے محروم رکھنا ظلم‘ - سرینگر میں احتجاج

سابق ممبر اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے یو ٹی انظامیہ سمیت مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: M Y Tarigami Protest Against Inflation’’یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کی تنخواہیں عرصہ دراز سے واگزار نہیں کی جا رہیں، جس کے سبب وہ انتہائی کسمپری کی زندگی گزار رہے ہیں۔‘‘

Casual Labourers, Asha Workers staged Protest in Srinagar against inflation

author img

By

Published : Mar 31, 2022, 1:56 PM IST

بڑھتی مہنگائی اور یومیہ اجرتوں پر کام کر رہے عارضی ملازمین کو اجرتوں سے محروم رکھنے کے خلاف سنٹرل ٹریڈ یونین کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال کے پیش نظر سرینگر کی پریس کالونی میں بھی احتجاج کیا گیا۔ Protest in Srinagar against inflationاحتجاج میں آشا ورکرز، سی پی ڈبلیو سمیت مختلف محکمہ جات میں کام کر رہے عارضی ملازمین کی خاصی تعداد نے شرکت کی، وہیں احتجاج میں سابق ممبر اسمبلی اور سی پی آئی (ایم) کے ریاستی صدر محمد یوسف تاریگامی بھی شامل ہوئے۔

بڑھتی مہنگائی کے خلاف ٹریڈ یونین کی جانب سے سرینگر میں احتجاج

احتجاج کر رہے مظاہرین نے بڑھتی مہنگائی اور عارضی ملازمین کو اجرتوں اور مراعات سے محروم رکھنے پر انتظامیہ سمیت مرکزی سرکار کی سخت تنقید کی۔ Protest in Srinagar against inflationاحتجاجیوں کا کہنا تھا کہ آئے روز پیٹرل، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں، جس کے سبب کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگی ہوتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے سبب اجرتوں میں اضافے کے بر عکس عارضی ملازمین، آنگن واڑی اور آشا ورکرز کو تنخواہوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

احتجاج میں شامل سابق ممبر اسمبلی اور سی پی آئی (ایم) کے ریاستی صدر محمد یوسف تاریگامی نے بھی یو ٹی انظامیہ سمیت مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: M Y Tarigami Protest Against Inflation’’یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کی تنخواہیں عرصہ دراز سے واگزار نہیں کی جا رہیں، جس کے سبب وہ انتہائی کسمپری کی زندگی گزار رہے ہیں۔‘‘

میڈیا کے سات گفتگو کرتے ہوئے تاریگامی نے کہا: ’’سرکار کی جانب سے فقط یقین دہانیاں کی جاتی ہیں، جبکہ زمینی سطح پر ان افراد کے لیے کچھ بھی نہیں کیا جا رہا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی مار سے غریب خصوصاً کیجول لیبرز عاجز آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’کیجول لیبررز کو اجرتوں سے محروم رکھنا، منیمم ویجز ایکٹ کے تحت انہیں اجرت فراہم نہ کرنا غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.