سرینگر: امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمے کی انفورسمنٹ ونگ نے پیر کو سرینگر کے مختلف علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ انجام دی۔ اس دوران عالی جان روڑ سعدہ پورہ میں ایک پھل دکان سمیت 3 سبزی دکانوں کےخلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ اضافی قمیت پر چکن فروخت کرنے والے دکاندار کی دکان کو سربمہر کیا گیا۔CAPD Market Checking In Srinagar
انفورسمنٹ ونگ نے اس کے علاوہ ان دکانداروں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا جو کہ زائد المیعاد اور من مانی قیمتوں میں خورد و نوش کی اشیاء فروخت کر رہے تھے۔مذکورہ ٹیم نے چینگ کے دوران 16 خلاف ورزی کے مرتکب دکان مالکان سے 18 ہزار سے زائد کی رقم جرمانے کے طور وصول کی۔
واضح رہے رواں مالی سال کے دوران بھی متعلقہ محکمے کی انفورسمنٹ ونگ نے 81 لاکھ سے زائد کا جرمانہ وصول ہے۔ اس کے علاوہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کی 224 دکانیں بھی سیل کر دی گئی یے جبکہ 24 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔
اس دوران انفورسمنٹ ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد وانی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ سے تعاون کریں تاکہ اس طرح کے دکانداروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
مزید پڑھیں: Market Checking In Srinagar سی اے پی ڈی کی کارروائی، 4 دکانیں سربمہر
انہوں نے صارفین سے مزید کہا اگر کوئی دکاندار من مانی قیمتیں وصولتا ہے یا زائد المیعاد چیزیں فروخت کرتا یا کسی دوسری قسم کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ محکمہ کے ٹال فری نمبر18018007011 پر رابطہ قائم کرکے اپنا تعاون پیش کریں۔