ETV Bharat / state

بی وی آر سبرامنیم جموں و کشمیر سے دہلی منتقل - سینئر بیوروکریٹ بی وی آر سبھرمانیم دہلی منتقل

تین سال جموں وکشمیر کے چیف سیکرٹری رہنے کے بعد سینئر بیوروکریٹ بی وی آر سبرامنیم کو آج جموں و کشمیر سے دہلی منتقل کردیا گیا۔ ان کے بعد ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے باضابطہ طور پر چیف سیکرٹری کا عہدہ سنبھالا۔

بی وی سبرامنیم جموں وکشمیر سے دہلی منتقل

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 10:29 PM IST

ارن کمار 1988 بیچ کے AGMUT کیڈر کے IAS آفیسر ہیں اور جموں وکشمیر ومرکزی حکومت میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

اس سے قبل وہ جموں و کشمیر میں فانینشئل کمشنر، محکمہ خزانہ، پرنسپل سکریٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ اور کمشنر سکریٹری انفارمیشن ٹکنالوجی ڈپارٹمنٹ سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز رہے۔

بی وی آر سبرامنیم 1987 بیچ کے چھتیس گڑھ کیڈر آفیسر ہیں، جن کو 2018 میں جموں وکشمیر کا چیف سیکرٹری بنایا گیا تھا۔ ان کے دور میں ہی جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی اور سابق ریاست کا دو خطوں میں بٹوارہ ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.